6 فروری، 2018، 4:51 PM

تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے طیارے کا اچانک معائنہ

 تھائی لینڈ میں پی آئی اے کے طیارے کا اچانک معائنہ

تھائی لینڈ میں پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی ایئر لائن  پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیان نے ایئر بس کے حفاظتی معیار کی اچانک چیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے طیاروں اور مسافروں کے حفاظتی امورپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، مسافروں کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مشرف رسول سیان کا کہنا تھا کہ بنکاک کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ائیربس طیارے کے حفاظتی معیار کا اچانک معائنہ کیا گیا اور طیارے میں کوئی نقص نہیں نکلا جس پر تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی حفاظتی امور کی کارکردگی کو سراہا۔

News ID 1878549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha